اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کی وزارت جنگ کے سیاسی اور سکورٹی ادراے کے سربراہ عاموس گلعاد نے ریڈیو اسرائیل کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ بعض عرب ملکوں نے بیت المقدس میں احتجاجات اور مظاہروں کو ٹھنڈا کرنے کے لئے، وسیع پیمانے پر اسرائیل کی سیاسی اور سفارتی مدد کی ہے ۔ گلعاد نے عرب ملکوں سے جانب سے دباؤ کے سبب اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عرب ملکوں کی امداد کے ساتھ ہی، اسرائیل فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پرگرفتاریوں ، مسجد الاقصی سے ان کو دربدر کرنے اور گھروں کو مسمار کرنے کے نتیجے میں، بیت المقدس ميں جاری مظاہروں اور احتجاجات میں کمی آئی ہے۔
.......
/169